تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر تشکیل دی گئی سانحہ پمز کی تحقیقاتی کمیٹی آج اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ سی ڈی اے نے فائر سیفٹی انتظامات کے لیے دوبارہ خط لکھ دیے ہیں جبکہ پمز سانحے کے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی کے ساتھ ساتھ پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنی ایک انکوائری کمیٹی الگ بنادی ہے۔گزشتہ روز کمیٹی نے ہسپتال کی نرسری کا سی سی ٹی وی ریکارڈ قبضے میں لیا، پمز کے عملے کے بیانات قلمبند کیے، کمیٹی نے فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement