ملک میں مہنگائی کا طوفان، 1 ہفتے ہیں 0.46 فیصد بڑھ گئی
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.46 فیصد بڑھ گئی، جبکہ اس کی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہو گئی۔ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔1 ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 15 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.65 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ آلو کی قیمت میں 6.82 فیصد اور چکن کی قیمت میں 5.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔واشنگ سوپ کی قیمت میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی کی قیمت 0.51 فیصد بڑھ گئی۔ دودھ، دہی، مٹن اور انڈوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پیاز 2.98 فیصد سستی ہوئی، جبکہ لہسن کی قیمت میں 2.51 فیصد اور کیلے کی قیمت میں 1.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈیزل 1.06 فیصد اور پیٹرول 0.52 فیصد سستا ہوا، جبکہ دالوں اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
Leave A Comment