تازہ ترین

حکومت کی اقتصادی اصلاحاتی حکمتِ عملی کے تحت قومی اداروں کی مؤثر نجکاری کیلئے منظم اقدامات جاری ہیں مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکے مطابق پاکستان ائیر لائن کی نجکاری ایک لینڈ مارک اور تاریخی اقدام ہے . پی آئی اے کی نجکاری نے ایک نئی تقویت دی جس سے آنے والے دنوں میں مزید بہتری نظر آئے گی۔پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بجلی کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد ملک کے دیگر ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور بینکس بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ نجکاری کمیشن کا 249واں اجلاس چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی آئی اے کے خریدار کنسورشیم میں ایف ایف سی کی شمولیت کی سفارش حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی نجکاری کو بھجوا دی گئی۔نجکاری کمیشن بورڈ نے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے والی ایف ایف سی کو کنسورشم میں شامل کرنے کی سفارش کی توثیق کی۔

Leave A Comment

Advertisement