اسلام آباد ایئر پورٹ: خاتون سے 4.48 کلو کوکین برآمد، ملزمہ نے ہینڈلر کو بھی پکڑوا دیا
اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4.48 کلوگرام کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔شارجہ سے دوحہ کے راستے اسلام آباد آنے والی خاتون مسافر کو ایئر پورٹ پر روک کر اس کے ٹرالی بیگ کی مکمل تلاشی کے دوران اس سے 4.48 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی۔تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کا ہینڈلر ایئر پورٹ پر ہی موجود ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے فوری طور پر فالو اپ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔