26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنان اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج پر درج پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 30 پی ٹی آئی کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے 31 کارکنان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کی تھی، جس میں سے ایک کارکن نے آج عدالت میں پیش ہو کر اشتہاری کارروائی ختم کروا لی۔ آج کی سماعت کے دوران پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل تک، تھانہ مارگلہ کے مقدمہ کی سماعت 4 اپریل تک، تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت 26 مارچ تک اور تھانہ ترنول و آبپارہ کے مقدمات کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔مقدمات میں پی ٹی آئی کارکنان کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے اور آئندہ سماعتوں پر مزید فیصلے متوقع ہیں۔