اسلام آباد : این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست
اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔غیرقانونی کال سینٹر سے حراست میں لیے جانے والوں میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔کال سینٹر سے غیراخلاقی ایپلیکشن اور بھارت، برازیل سے فنانشل سکیم کے بھی شواہد ملے ہیں۔کال سینٹر سیل کر کے تمام ڈیٹا اور گیجٹ قبضے میں لے لیے ہیں۔