تازہ ترین

سرکاری ملازمین کی پنشن کا نظام تبدیل ہونے کے بعد نئے نظام پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔وفاقی حکومت نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے،ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 کے قواعد جاری کر دیےگئے۔ڈیفائنڈکنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم 2024 آپریشنل مرحلے میں داخل ہو گئی،وفاقی حکومت نے تمام ڈویژنز، وزارتوں اور محکموں کو پنشن فنڈ اسکیم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی اور تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم کے تحت آنے والے ملازمین کی فہرست تیار کرنے کا پابند کیا ہے۔وزارتوں کو ملازمین کا ڈیٹا اور متعلقہ اسناد اےجی پی آر سے 15 روز میں اپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہر وزارت اور ڈویژن کو گریڈ 17 یا اس سے زائد افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فوکل پرسن ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے گا،وزارتوں اور ڈویژنز کو اسکیم پر عملدرآمد کیلئے افسران اور متعلقہ شعبے نامزد کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ایچ آر ونگ کو اسکیم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جب کہ کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو اے جی پی آر کے ساتھ مل کر ملازمین کا جامع ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement