پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 70 ہزار کی حد بحال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 4918 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 553 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 69 ہزار 387 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 640 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 634 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment