تازہ ترین

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے ، وزیراعظم شہبا زشریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی  ہے،  ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔

 عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل  12.60 فیصد بڑی کمی سے  86.90  ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں نیچے آنے کے بعد نیویارک سیشن پر بھی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے ، امریکی خام تیل 13.60 فیصد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی خام تیل 81.80 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کی اُمید ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement