اسلام آباد، پنڈی، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.5 اور گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Leave A Comment