حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
Leave A Comment