ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
رقم پاکستان میںانشورنس سیکٹر میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، پاکستان میں انشورنس کوریج بڑھانے اور مالی تحفظ مضبوط بنانے کا منصوبہ ہے، انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت نجی شعبے کی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔
اے ڈی بی کے مطابق اصلاحات سے معیشت مزید مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا، پاکستان میں انشورنس کا حجم جی ڈی پی کے صرف 0.7 فیصد کے برابر ہے، پروگرام سے کسانوں،خواتین اور کمزور طبقات کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، جبکہ خواتین اور بچیوں کیلئے خصوصی انشورنس مصنوعات متعارف ہونگی۔