قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا
رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، دستاویز کے مطابق رواں مالی سال زیادہ تر معاشی اہداف حاصل نہ ہوسکے، جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد رہی، ہدف 4.2 فیصد تھا، فی کس آمدن کا سالانہ ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔پاکستانی کرنسی میں فی کس سالانہ آمدن 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے ہوگئی، زراعت اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف پورا نہ ہوسکا، زرعی شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.5 فیصد تھا۔ صنعتی شعبے کی گروتھ 3.51 فیصد رہی، ہدف 4.3 فیصد تھا، بجلی، گیس، واٹر سپلائی گروتھ منفی 10.63 فیصد رہی، ہدف 3.5 فیصد تھا۔خدمات کے شعبے کی شرح نمو 4.09 فیصد رہی، ہدف 4 فیصد تھا، ریئل اسٹیٹ شعبے میں شرح نمو 3.63 فیصد رہی، ہدف 4.2 فیصد تھا۔ ریئل اسٹیٹ، ہوٹلز، ریسٹورینٹس، ماہی گیری اور مینوفیکچنگ سیکٹرکی گروتھ کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے۔
تعلیم کے شعبے کی گروتھ 5.23 فیصد رہی، ہدف 4.5 فیصد تھا، صحت، سماجی سرگرمیوں کی شرح نمو 6.86 فیصد رہی، ہدف 4 فیصد تھا۔انفارمیشن کمیونیکیشن شعبوں کی گروتھ 7.52 فیصد رہی، ہدف 5 فیصد تھا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 8.5 فیصد اضافے سے 34 ارب ڈالر ہو گئیں۔
Leave A Comment