شدید دھند کے باعث متعدد موٹر وے مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ لاہور۔سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کے باعث بند ہے۔ ایسٹرن بائی پاس کو بھی دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ جمبر، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، کسوال اور اقبال نگر میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے۔
Leave A Comment