تازہ ترین

نیشنل پاور ریگولیتری اتھارٹی  نیپرا نےپاورسیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری کردی۔پاور ڈسٹری بیوشن سیکٹر کی تمام بڑی کمپیناں اپنے ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں۔اس رپورٹ میں مالی سال 2024۔25 میں پاور سیکٹرکی مجموعی کارکردگی  کو محدود اور ناکافی قرار  دیا گیاہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکسز،سرچارجز، ڈیوٹیز کے باعث بجلی کی قیمتیں ناقابل بردداشت ہوچکی ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نقصانات کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ مالی سال 2025 میں صرف ایک بجلی کمپنی ٹیسکو مقررہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔  کراچی  الیکڑک، پیسکو،حیسکو،سیپکو کیسکو کی کارکردگی ناقص رہی۔ان کمپنیوں میں طویل لوڈشیڈنگ، کم وصولیاں، بڑھتے واجبات بڑے مسائل ہیں۔

  ایک سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے  نقصانات سے گردشی قرض میں 397 ارب روپےاضافہ ہوا۔ پاورسیکٹر کے اداروں میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی عدم موجودگی پلاننگ کے لیے بڑاچیلنج ہے۔ مالی سال 2025 میں صرف ایک کمپنی نیپرا کے نقصانات کے ہدف کو پورا کرسکی۔ یہ کمپنی ٹیسکو ہے۔  ٹیسکو کے سوا  تمام کمپنیاں نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔کے الیکڑک سمیت ڈسکوز میں نئے کنکشنز میٹرزکا اجراء، نیٹ میٹرنگ کنکشن میں تاخیر عام ہیں۔ پاور جنریشن سیکٹر کے متعلق بتایا گیا کہ مالی سال 2025 میں تھرکول سے چلنے والے پلانٹس کو کم چلایاگیا۔  تھر کےکوئلے سےچلنےوالے پلانٹس کو 23۔67 فیصد صلاحیت پر چلایاگیا۔ چارہزار میگاواٹ کی لاہور مٹیاری ٹرانسمشن لائن کو صرف 35 فیصد تک استعمال کیاگیا ۔لاہور مٹیاری ٹرانسمشن لائن کو ادائیگیاں 100 فیصد  کیپیسٹی کی بنیاد پر کی گئیں۔

 مالی سال 2025  کے دوران  بجلی کے ترسیلی نظام سےمکمل استفادہ نہیں کیا گیا۔رپورٹ مین یہ شکایت کی گئی ہے کہ "لاگ رپورٹس"  دستیاب نہ ہونے ک یوجہ سے بجلی کی ترسیل کے نظام کا مکمل جائزہ  لیناممکن ہی نہیں۔نیپرا کی اس رپورٹ میں شکایت کی گئی ہے کہ بجلی کی ترسیل کے تقریبا تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement