ایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی ذرائع
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ متوقع ہے۔امریکہ کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم بھی مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے، پیش رفت پاکستانی مصالحتی ٹیم سے اہم بات چیت اور گفتگو کا نتیجہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد کے بعد مسقط اور ماسکو کا دورہ بھی کریں گے
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں اہم سفارتی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ آج شام سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، جس کے تحت وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو جائیں گے۔عباس عراقچی ان ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کریں گے، جس میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات شامل ہیں۔
سفارتی مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی بلند سطح پر ہے، اور پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکراتی عمل بھی جاری بتایا جا رہا ہے۔