تازہ ترین

راولاکوٹ میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزادکشمیر کے مطابق فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اورسکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔آئی جی آزاد جموں وکشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے منصوبہ بندی کےساتھ اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement