تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے کمی ہورہی ہے  جس کے بعد پاکستان میں بھی عوام کو بڑے ریلیف کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ایران امریکا جنگ بندی اور معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 سے 100 روپے تک فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تاحال ورکنگ نہیں کی گئی تاہم وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں میں کمی براہ راست عوام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ ہوتے ہی ورکنگ اور پھر قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا، متوقع کمی کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے ہوگا۔

 

 

 

 حتمی فیصلہ قیمتوں کے تعین کے حساب سے لاگو فارمولا کے تحت کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد گر چکی ہے، امریکی خام تیل کی آج 79 ڈالرفی بیرل تک کی سطح پر ٹریڈنگ رہی جب کہ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآچکی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement