تازہ ترین

تلہ کنگ میں مسافر بس کی موٹرسائیکل کو سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ چکوال روڈ نکہ کہوٹ کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار تین افراد موقع پر دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں فخر عباس اُس کے دوست عبدالاحد اور واجد حسین شامل ہیں جو موٹرسائیکل پر واپس گاؤں لکھوال جا رہے تھے۔

  اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرائیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کے خلاف پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement