سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،1142سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment