تازہ ترین

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی۔اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے، اس سے پہلے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر ن لیگ اور اتحادی پیپلز پارٹی ایک صفحہ پر نہیں تھے۔اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر کی مشاورت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کو دانش اسکولز سمیت متعدد بل پر تحفظات ہیں، دوسری طرف ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں شیری رحمان کے چیمبر میں مشاورت ہوئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement