بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کیخلاف 26 جنوری کوملک گیرہڑتال کرنےکا اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں26جنوری کوملک گیرہڑتال کرنےکااعلان کر دیا گیا۔آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نےاحتجاج کرنےکی کال دی، 10روز میں نجکاری پر مذاکرات نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کی جائےگی۔ وفاقی وزیرپاورڈویژن سردار اویس لغاری اورسیکرٹری پاور ڈویژن کواحتجاج کامراسلہ ارسال کردیا۔مراسلہ کے مطابق متعددبارنجکاری پربات چیت کی کوشش کےباوجودجواب نہیں دیا گیا، صارفین کو بجلی فراہم کرنے والے ملازمین کو سنا جائے، درخواستوں کے باوجود جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی۔