تازہ ترین

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔  آج رات خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد، بالائی سندھ اور شمال اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔اس دوران شمال مشرق بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement