رحیم یارخان : موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں کی ناکہ بندی پرموجود اہلکاروں پرجان سے ماردینے کیلئے اندھادھند فائرنگ’ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا
رحیم یارخان(أن لائن)ناکہ بندی توڑکرفرارہونے موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں کی ناکہ بندی پرموجود اہلکاروں پرجان سے ماردینے کیلئے اندھادھند فائرنگ’ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا’ ساتھی فرارہونے میں کامیاب ماراجانیوالا ڈاکوپولیس ریکارڈ یافتہ نکلا’پولیس پارٹی کوٹہ معززین گڑھی روڈ پر معمول کی ناکہ بندی پرمومودتھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار دومشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جوناکہ بندی پرموجود پولیس اہلکاروں پرجان سے ماردینے کیلئے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں جلال پورپیروالاملتان کارہائشی فیاض عرف مکھنہ مارا گیا’ جس کے قبضہ سے پولیس نے تیس بورپسٹل برآمد کیا جبکہ ساتھی ساتھی اندھیرے کافائد ہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا’ پڑتال ریکارڈ کے مطابق مارا جاے والا فیاض عرف مکھنہ پولیس کوسنگین وارداتوں میں مطلوب تھا