بھارت نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
بھارت نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ سمندری حدود سر کریک سے بھارتی سیکیورٹی فورس نے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔بھارتی فورسز نے ماہی گیروں کو گزشتہ روز گرفتار کیا اور ان کی فائبر فشنگ بوٹ بھی تحویل میں لے لی۔چاروں ماہی گیروں کا تعلق سجاول کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان سے ہے۔