تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔ بروقت پالیسی سازی اور مالی نظم و ضبط سے صورتحال سے نمٹنے کی کوشش جاری ہے، مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنےکیلئے اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا، یہ خوش آیند ہے کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ساتھ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں، دعا گو ہیں کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement