بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال
بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس ایک روز کی معطلی کے بعد بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی ہے۔ پشاور سے جعفر ایکسپریس آج شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔ گزشتہ روز ٹرین سروس ٹریک کی مرمت کے باعث معطل کی گئی تھی۔
Leave A Comment