عالمی منڈی:سونے کی قیمت بڑھ گئی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بدھ کو مسلسل تیسرے سیشن میں بڑھ گئی، جس کی وجہ امریکی ڈالر کی کمزوری اور تیل کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے، سرمایہ کار اب امریکی روزگار کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں تاکہ شرح سود کے مستقبل کے حوالے سے مزید اشارے مل سکیں۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,162.83 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 1 فیصد اضافے کے بعد 4,191.90 ڈالر فی اونس پر ہے۔
Leave A Comment