قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ
قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے، منافع کی شرح میں ایک تا 2.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ 26 مئی سے لاگو ہوگا۔خصوصی بچت سکیموں پر منافع کی شرح 11.6 فیصد تک ہوگئی ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیشن پر منافع کی شرح 11.82 فیصد مقرر ہوگئی ہے۔ بہبود، پنشن سکیموں پر منافع کی شرح 12 فیصد پر برقرار رہے گی۔اس سے قبل بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس میں 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.96 فیصد مقرر کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ 100,000 روپے کی سرمایہ کاری پر 1,080 روپے ماہانہ منافع کما سکتے ہیں۔اگر 200,000 روپے کے بہبود سرٹیفکیٹ خریدتے ہیں تو ماہانہ منافع 2,160 روپے ہوگا۔