تازہ ترین

وفاقی حکومت نے تمام سول پنشنرز، دفاعی تخمینوں سے پنشن حاصل کرنے والے سویلین افراد، ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کے پنشنرز کی بنیادی (بیس لائن) پنشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا۔  یہ اضافہ یکم جولائی 2026ء سے موٴثر ہوگا اور اس کا اطلاق ان تمام پنشنرز پر ہوگا جن کی بیس لائن پنشن کا تعین وزارتِ خزانہ کی یکم جنوری 2025، 7 جولائی 2025 اور 5 اگست 2025 کی متعلقہ ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ ان سرکاری ملازمین کو بھی حاصل ہوگا جو یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔دستاویز کے مطابق یکم جولائی 2022 کو دیا گیا 15 فیصد پنشن اضافہ اور 7 جولائی 2025 کو منظور کیا گیا,7 فیصد اضافہ بھی یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے بدستور قابلِ اطلاق رہے گا۔یہ اضافہ فیملی پنشن، پنشن کم گریجویٹی سکیم 1954، لبرلائزڈ پنشن رولز 1977، سنٹرل سول سروسز (ایکسٹرا آرڈینری پنشن) رولز کے تحت منظور شدہ پنشن اور کمپیشنٹ الاوٴنس پر بھی قابلِ اطلاق ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement