تازہ ترین

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قریب ریڈزون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  ریڈ زون کو جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، پانچوں راستوں پر کنٹینرز کی 2،2 لیئرز لگا کر بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کو سیل کر کے صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔ 

اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تمام نوعیت کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کر دیا، اسلام آباد پولیس میں اتفاقی، استحقاقی اور بیرونِ ملک جانے کی چھٹی پر پابندی ہوگی۔اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی، ہنگامی چھٹی کے علاوہ تمام چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی رہے گی۔چھٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔