تازہ ترین

پاکستان نے سعودی عرب کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی درخواست کر دی۔ معاشی ٹیم کی جانب سے باقاعدہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل حاصل کرنے کیلئے کریڈٹ ٹائم کو ایک سال سے بڑھا کر 2 سال یا اس سے زیادہ کیا جائے، حکومت کی درخواست پر معاشی ٹیم اور سعودی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے جو کہ جلد فائنل ہونے کا امکان ہے۔

 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل فیسیلیٹی رواں ماہ فروری 2026 تک مؤثر رہے گی، سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت ماہانہ 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو ملتے ہیں، معاہدے کے تحت یہ قسط فروری 2026 تک جاری رہے گی، اس معاہدے کے تحت گزشتہ سال کے آغاز پر ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کا آغاز ہوگیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سعودی حکام کو درخواست کی گئی کہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو جاری رکھا جائے تاکہ بیلنس آف پیمنٹ کا پریشر نہ ہو اور ایکسٹرنل ادائیگیوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے ادائیگیوں کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے۔معاشی ٹیم کا اہم وفد بھی سعودی عرب کے دورہ پر ہے جس کا مقصد پاک سعودی تعلقات میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مختلف منصوبوں پر سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے، سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس پاکستان کے پاس موجود ہیں، ان میں سے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس کی میعاد دسمبر 2025 میں مکمل ہونے پر مزید ایک سال کیلئے رول اوور کرایا جا چکا ہے، اس کے علاوہ 3 ارب ڈالر کی میعاد جون 2026 میں مکمل ہوگی، 3 ارب ڈالر کے ان ڈیپازٹس کی میعاد بڑھانے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ پہلے ہی بات چیت ہو رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement