لاہور : چکن کی قیمت میں اضافہ
بسنت فیسٹیول،چکن گوشت کی مانگ بڑھنےسےنرخ بھی بڑھنےلگے۔لاہور میں برائلرگوشت کی قیمت میں8روپےفی کلواضافہ ہوگیا،2دنوں میں برائلرگوشت کی قیمت میں29روپےفی کلواضافہ ہوا۔آج برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت548روپےفی کلوگرام مقرر کی گئی،فارم ریٹ پرزندہ برائلر 350 مگر سپلائی 360 پر سیلرز کو ملی،تھوک ریٹ 364 ،پرچون قیمت 378 روپے مقرر کی گئی ہے۔جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔
Leave A Comment