پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ، اعلان آج ہوگا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار جائزے کے تحت آج ردوبدل متوقع ہے ۔ نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پاکستان میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سمری پر حکومت آج پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کی منظوری دے گی۔حکومت قیمتوں میں معمولی اضافہ کر سکتی ہے،وزیراعظم قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت بھی دے سکتے ہیں۔
Leave A Comment