تازہ ترین

سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے والا  ملزم پکڑا گیا ، سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے والے ملزم سرور عارف کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جنہیں مزید ڈیجیٹل شواہد کے لیے فرانزک تجزیئے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے ، ملزم کے غلط اور بے بنیاد مواد پھیلانے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

قومی مرکز برائے سائبر جرائم کے ترجمان نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave A Comment

Advertisement