اوکاڑہ :زائدالمعیاد مشروبات بیچنے والے سیل یونٹ سے 220 لیٹر ایکسپائرڈ جوس تلف
زائدالمعیاد مشروبات بیچنے والے سیل یونٹ سے 220 لیٹر ایکسپائرڈ جوس تلف ہول سیل یونٹ اونر کو 35 ہزارروپے جرمانہ عائد فوڈ سیفٹی ٹیم نے علی کالونی فیصل آباد روڈ پر ایک جوس کے ہول سیل یونٹ پر انسپیکشن کے دوران سٹور کئے گئے زائد المعیاد 220 لیٹر جوس کو تلف کر دیا . اور سیل یونٹ اونر کو 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا .
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہری ہمیشہ گھروں میں تازہ پھلوں سے بنے جوس کو ترجیح دیں۔ عوام خوراک کے متعلق شکایتہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔