کراچی: پسند کی شادی پر بہنوئی قتل، ملزم گرفتار، ساتھی شہریوں کی تشدد سے ہلاک
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی پر اپنے بہنوئی کو قتل کیا۔ فائرنگ کے وقت ملزم اور اس کا ایک ساتھی موجود تھا۔ ملزم کے ساتھی کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔