ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، پاکستانی شاہینوں نے ملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا۔ 1965کی جنگ میں پاک فضائیہ کےشاہینوں نےدشمن پراپنی فضائی برتری کی دھاک بٹھادی ، اسکواڈرن لیڈرایم ایم عالم نےآج ہی کےروزدشمن کے5جنگی طیارےمارگرائے۔ایم ایم عالم نے4بھارتی طیارےصرف30سیکنڈکےاندرتباہ کئے۔جوفضائی جنگ کاایک انوکھاریکارڈہے۔
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی نے راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی کو سلامِ عقیدت پیش کیا گیا، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے دفاعِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تاریخِ پاکستان میں امر مقام حاصل کیا۔