تازہ ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نکوٹین کے نشے سے بچانا قومی ذمے داری ہے۔ ای سگریٹ، ویپنگ ڈیوائسز اور نکوٹین پاؤچز بھی تشویش کا باعث ہیں۔ تمباکو دل، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت کئی مہلک بیماریوں کا سبب ہے۔ والدین، اساتذہ اور سماجی رہنما آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔

 

Leave A Comment

Advertisement