تازہ ترین

کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا گیا۔  ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نے مزید 20 چینی شہری ڈی پورٹ کر دیئے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔

 اس سے قبل 14 ویتنامی شہریوں کو واپس بھیجا گیا تھا، ان تمام غیر ملکیوں کی جانب سے ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ جمعرات کو جعلی کال سینٹر اور منافع اسکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے 15 چینی شہریوں سمیت عدالت نے 34 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ 
ذرائع این سی سی آئی اے نے بتایا تھا کہ دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 15 چینی اور 19 پاکستانی شہری شامل تھے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Leave A Comment

Advertisement