راولپنڈی: چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ، جوابی فائرنگ میں ٹارگٹ کلر ہلاک، 3 ملزمان فرار
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ٹارگٹ کلر عدنان ہلاک ہوگیا۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حکام کے مطابق چیکنگ کے دوران 4 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ٹارگٹ کلر عدنان ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں 30 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے گزشتہ سال کہوٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران 4 افراد کو قتل کیا تھا۔ ہلاک ملزم کرپا میں 2 سگے بھائیوں کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ موقع سے فرار 3 ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔