رحیم یار خان : نوعمر کائنات بی بی کے وحشیانہ قتل اور جنسی زیادتی کے مرتکب دو درندہ صفت ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
رحیم یار خان (أن لائن)پولیس کا بڑا ایکشن نوعمر کائنات بی بی کے وحشیانہ قتل اور جنسی زیادتی کے مرتکب دو درندہ صفت ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان نے گرفتاری کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان کی فائرنگ کی پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی، دو نامزد ملزمان اللہ دتا جمالی اور حسنین جمالی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان کائنات بی بی کے اغوا، وحشیانہ انداز میں قتل اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔ پولیس نے ہلاک ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاپولیس نے فائرنگ کے دوران فرار ہونے والے دیگر جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے