تازہ ترین

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گینگ کے 4 کارندے ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔سی سی پی او کے مطابق ہلاک ملزمان میں گینگ کا سرغنہ وقار بھی شامل ہے۔ ڈکیت گینگ گزشتہ تقریباً 15 سال سے منظم جرائم میں سرگرم تھا اور خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں سنگین وارداتوں میں ملوث رہا۔گینگ کے کئی کارندے مختلف مقدمات میں نامزد اور گرفتار بھی ہوچکے تھے۔ملزمان خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کر کے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement