لاہور : سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانا مہنگا پڑ گیا، 2 ملزمان گرفتار
مناواں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان سیف اللہ اور محمد سعد کو اسلحے سمیت حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے آٹومیٹک رائفل، پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔