تازہ ترین

دادو میں پرانی دشمنی کے تنازع پر دو گروپوں میں خونیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد کی جان چلی گئی۔  یہ خونریز واقعہ دادو کے گاؤں دانو چانڈیو میں پیش آیا، جہاں پرانے تنازع کی چنگاری ایک خونیں تصادم میں تبدیل ہو گئیں۔متحارب گروپ آمنے سامنے آئے تو ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں فریقین کے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے اور مرنے والوں میں دونوں فریقوں کے افراد شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دادو میں سات افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے فوری تحقیقات کر کے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، مجرموں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے مذکورہ گاؤں میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے اور کشیدگی ختم کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Comment

Advertisement