تازہ ترین

چلڈرن ہسپتال سے لاپتہ ہونے والی 6 سالہ ذہنی معذور بچی عائشہ کو نصیر آباد پولیس نے مین فیروز پور روڈ سے تلاش کرلیا۔ بچی اپنے والدین کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ سے چلڈرن ہسپتال چیک اپ کے لیے آئی تھی، جہاں رش کے باعث وہ والدین سے بچھڑ کر ہسپتال سے باہر نکل گئی۔ والدین نے بچی کے لاپتہ ہونے پر 15 پر کال کی، جس کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے بچی کی فوری تلاش کے لیے اقدامات کی ہدایت کی نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو مین فیروز پور روڈ سے بحفاظت تلاش کرلیا اور اسے والدین کے حوالے کردیا۔

Leave A Comment

Advertisement