تازہ ترین

ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹس اور پاسپورٹ آفس ملازمین  کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس قصور میں کارروائی کے دوران 11 افراد گرفتار کر لئے گئے۔  گرفتار ملزمان میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر، یو ڈی سی ، ڈیٹا انٹری آپریٹر ، پاسپورٹ آفس قصور سے سینیٹری اسٹاف ، 3 سکیورٹی گارڈ اور پنجاب پولیس کا ایک کانسٹیبل شامل ہے، اس کے علاوہ  ایف آئی اے نے 3 مبینہ پاسپورٹ ایجنٹس کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پاسپورٹ آفس ملازمین مبینہ طور پر نجی ایجنٹس کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث تھے، پاسپورٹ درخواست گزاروں سے مبینہ طور پر غیر قانونی رقوم اور رشوت وصول کی جاتی تھی، اضافی رقم کے عوض پاسپورٹ درخواستیں مقررہ باری سے ہٹ کر جلد پراسیس کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement