سرکاری اراضی پر قبضہ، پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد گرفتار
منڈی بہاءالدین میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔ حاجی امتیاز احمد چودھری کو اینٹی کرپشن میں درج دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا، ایم این اے پر سرکاری اراضی پر قبضہ اور بیٹے کی تاریخ پیدائش ریکارڈ میں ردوبدل کا الزام ہے۔ گرفتار ایم این اے کو 15 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا،ایم این اے کی گرفتاری اینٹی کرپشن میں درج 2024 کے دو مقدمات میں کی گئی ہے۔