راولپنڈی : مدرسے کا 11 سالہ طالبعلم تشدد سے جاں بحق، مرکزی ملزم گرفتار
کلرسیداں میں مدرسے کے 11 سالہ طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مقتول طالب علم کے مدرسے کا استاد تھا۔ مرکزی ملزم اسپتال سے ڈیڈ باڈی کے ہمراہ آبائی گاؤں گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہوگیا تھا۔پولیس ٹیمیں مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل کام کر رہی تھیں۔ مقدمے میں قبل ازیں 2 افراد کو گرفتار کیا جاچکا تھا۔