تازہ ترین

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک دفعہ پھر فی لیٹر 5 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

اسلام آباد : پیٹرول 5 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کا امکانhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=91257

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وضع کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے بڑھا دیے ہیں، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 400 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 403 روپے 32 پیسے کی حد تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح پیٹرول بھی فی لیٹر 5 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے 14 ستمبر 2026 تک 3 روز کے لیے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے اور گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کرکے نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی تھی۔گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 370 روپے 80 پیسے ہوگئی تھی۔